مودی سرکار کا سکھوں کے دورہ پاکستان بارے اہم فیصلہ

03:19 PM, 16 Nov, 2021

ممبئی: بھارتی حکومت نے کل سے کرتار پور راہداری دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا ہے ۔ وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ سکھوں کے ساتھ مودی سرکار کی عقید ت کا ثبوت ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت نے شری گرونانک دیوجی کا جنم دن منانے کے لئے کرتار پور راہداری کھولنے کا اعلان کیا ہے ۔ بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ نے کرتارپورراہداری کھولنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے کل سے کرتار پور راہداری کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ سکھوں کی مذہبی عقیدت کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کا یہ بڑا فیصلہ ہے۔

 امیت شاہ کا کہنا تھا کہ کرتار پور راہداری کھولنے سے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد کو فائدہ پہنچے گا ۔ فیصلہ مودی سرکار کی شری گرونانک اور ہماری سکھ برادری کے ساتھ محبت اور عقیدت کو ظاہر کرتا ہے ۔

امیت شاہ نے کہا  کہ قوم 19 نومبر کو شری گرو نانک دیو جی کا جنم دن منانے کے لیے تیار ہے، امید ہے یہ فیصلہ ملک بھر میں بھائی چارے کی فضا کو بڑھاوا دے گا۔ 
واضح رہے کہ مودی سرکار کی حکومت کے اس فیصلے سے  کل سے بھارتی سکھ یاتری  مذہبی پیشوا بابا گرو نانک دیوجی کا 552 واں یوم پیدائش منانے کے لیے  پاکستان آسکیں گے ۔

مزیدخبریں