لاہور: چودھری شجاعت حسین کی طبیعت بہتر ہونے پر انہیں سروسز اسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین گزشتہ 11 روز سے اسپتال میں زیر علاج تھے اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی اسپتال میں چودھری شجاعت کی عیادت کی تھی۔
دوسری طرف چودھری شجاعت حسین کے ڈاکٹر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چودھری شجاعت حسین کی گزشتہ چند دن سے طبعیت بہتر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت کو سانس کا مسئلہ حل ہو گیا تھا اور انھیں نمونیہ کی وجہ سے یہ مسئلہ ہوا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ تازہ ایکسرے میں دیکھا گیا کہ نمونیہ ایسے غائب ہو گیا جیسے تھا ہی نہیں اور نہ ہی چودھری شجاعت حسین کو کسی آکسیجن ماسک کی سپورٹ کی ضرورت ہے۔
خیال رہے کہ ق لیگ کے گزشتہ دنوں چودھری شجاعت حسین کو پھیپھڑوں میں انفیکشن اور سانس لینے پر دشواری اسپتال لایا گیا تھا۔