قیدیوں کی رہائی کے لئے ابرارالحق سعودی عرب پہنچ گئے

08:10 PM, 16 Nov, 2020

ریاض: تحریک انصاف کے رہنما اور ہلال احمر پاکستان کے چیئرمین ابرارالحق نے سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے کا دورہ کیا اور سفیر راجہ علی اعجاز سمیت دیگر افسران سے ملاقات کی۔ ابرارالحق خصوصی دورہ پر سعودی عرب پہنچے ہیں اور انہوں نے پاکستان سفارتخانے میں سفیر راجہ علی اعجاز سے ملاقات کی۔ 

اس موقع پر ابرارالحق اور پاکستانی سفیر کے درمیان ہلال احمر کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس کے علاوہ سعودی عرب کی جیلوں میں قید پاکستانی قیدیوں کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کیں اور ان کی رہائی ، فلاح و بہود کے لئے ایمبیسی حکام سے گفتگو کی جبکہ سفارت خانے کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔ 

خیال رہے کہ چیئرمین ہلال احمر ابرارالحق سعودی عرب میں پاپند سلاسل پاکستانی افراد کی رہائی کے سلسلے میں دورے پر ہیں اور اعلیٰ سعودی حکام سے ملاقاتیں بھی کر رہے ہیں۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ سال پاکستان کے دورے پر آنے والے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی وزیراعظم عمران خان نے معمولی سزاوں کی وجہ سے پاپند سلاسل پاکستانیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا ۔ جس کے بعد محمد بن سلمان کے حکم پر 2107 پاکستانی قیدیوں کی فوری رہائی مل گئی تھی۔ 

مزیدخبریں