ڈھاکہ : بنگلہ دیش کی قومی انڈر 19 کرکٹ کے سابق کھلاڑی محمد سجیب حسین نے پروفیشنل کرکٹ کے مواقع نہ ملنے کے باعث مبینہ طور پر خودکشی کرلی ۔
تفصیلات کے مطابق سابق بنگلہ دیشی کھلاڑی سجیب حسین 2018 میں انڈر 19 ورلڈ کپ میں ملک کی نمائندگی کرچکے ہیں ۔ اکیس سالہ نوجوان کرکٹر کی لاش درگاہ پور میں ان کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئی ۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق اتوار کی صبح وہ دیر تک بیدار نہ ہوئے تو ان کے والد نے کمرے میں جھانکا جہاں وہ پنکھے سے لٹکے ہوئے دکھائی دیے ۔
ان کی اطلاع پر پولیس نے دروازہ توڑ کر سجیب کی لاش باہر نکالی ، مقامی پولیس نے سجیب حسین کی موت کو خودکشی کا کیس قرار دے کر تحقیقات شروع کردی ہیں ۔ سجیب حسین نے 2018 میں فہرست اے کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور 3 میچز میں پانچ کی اوسط سے دس رنز بنائے تاہم 2018 سے انہیں پروفیشنل کرکٹ کھلینے کا کوئی موقع نہیں ملا تھا ۔
سجیب حسین ائندہ ہونے والی بنگہ بند ہوٹی ٹونٹی کپ کے ڈرافٹس کا حصہ نہیں تھے ۔ اور بنگلادیشی کرکٹ بورڈ کے گیمز ڈیویپلمٹ منیجر ابو انعام محمد کا کہناتھاہ ان کےخیال میں ٹورنامنٹ سے باہر رہ جانے کی وجہ سے سجیب حسین ایسا انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور ہوئے ہوں گے ۔