جسٹس رشید خان نے قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

01:02 PM, 16 Nov, 2020

پشاور: جسٹس رشید خان نے قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے ان سے حلف لیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے بھی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔ خیال رہے کہ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ گزشتہ دنوں عدالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔

جسٹس قیصر رشید خان کا شمار پشاور ہائیکورٹ کے سینئر ترین ججوں میں ہوتا ہے۔ انھیں گزشتہ دنوں چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کی وفات کے بعد اس عہدے کیلئے منتخب کیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں وزارت قانون کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا تھا۔

جسٹس رشید خان 2011ء میں پشاور ہائیکورٹ کے جج تعینات ہوئے تھے۔ ان کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے مالاکنڈ سے ہے۔

خیال رہے کہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ وقار احمد سیٹھ کا گزشتہ دنوں کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال ہو گیا تھا۔ ان کا اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں علاج چل رہا تھا لیکن ان کی طبیعت بگڑ گئی اور وہ جانبر نہ ہو سکے۔

مزیدخبریں