اسلام آباد:مسلم لیگ( ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ عمران خان نے اناڑیوں کا مشورہ نہ مان کر فراست کا ثبوت دیا، مشرف دورمیں اکثر لوگ مشورہ دیتے تھے کہ حکومتی رٹ قائم کریں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اناڑی کھلاڑیوں نے وزیراعظم کو مشورہ دیا تھا حکومتی رٹ قائم کریں، عمران خان نے اناڑیوں کا مشورہ نہ مان کر فراست کا ثبوت دیا۔
انہوں نے کہا کہ مشرف دورمیں اکثر لوگ مشورہ دیتے تھے کہ حکومتی رٹ قائم کریں۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پہلا دھرنا ہو ا جس میں مولوی اور پولیس آمنے سامنے تھے مگر جھگڑا نہیں ہوا، وزیراعظم اور وزیرداخلہ اعجاز شاہ کو دھرنا کنٹرول کرنے کا کریڈٹ جاتا ہے، دونوں نے بڑی خوش اسلوبی کے ساتھ حالات کو کنٹرول کیا۔
مسلم لیگ ق کے سربراہ نے کہا کہ حالات خراب ہو تے تو تصادم روکنا ممکن نہیں تھا، حالات کنٹرول کرنے میں اسلام آباد کی انتظامیہ بھی مبارکباد کی مستحق ہے۔