لاہور: فلمسٹار میرا نے مستقبل میں صرف رائٹر و ڈائریکٹرخلیل الرحمان قمر کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس حوالے سے میرا نے کہاہے کہ میں مستقبل میںصرف خلیل الرحمان قمرکے فلمی پراجیکٹ میںکام کروںگی اور اس کے علاوہ میں کسی اور کے ساتھ کام نہیں کروںگی ۔
ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ میں نے یہ فیصلہ بڑا سوچ سمجھ کرکیاہے اور اس پر قائم رہوںگی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری انڈسٹری کی سیاست اس قدر گندی ہے کہ اس پر بات بھی نہیں کی جا سکتی ،میرے خلاف جس طرح کی سازشیں ہوتی رہیں میں انہیں کبھی نہیں بھلا پاﺅں گی۔
مجھے کئی فلموں کی کاسٹ سے الگ کرانے کے لئے ایسے ایسے لوگوں نے سازشیں کیں جن کا میں نام لینا مناسب نہیں سمجھتی ۔انہوں نے کہا کہ میرے حاسدین سازشوں کے باوجود میری کامیابیوں کو روکنے میںناکام رہے ۔