بھارتی گلوکارہ گیتا مالی ٹریفک حادثے میں چل بسیں

11:06 AM, 16 Nov, 2019

مہاراشٹر: بھارتی فلموں کی معروف گلوکارہ گیتا مالی کا ٹریفک حادثے میں چل بسیں ۔

گیتا مالی کو مراٹھی فلموں کی مقبول پلے بیک سنگر کا درجہ حاصل تھا۔

انھیں یہ حادثہ ایئر پورٹ سے اپنے گھر جاتے پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گلوکارہ اپنے شوہر کے ہمراہ ریاست مہاراشٹر کے ڈسٹرکٹ ناشک سے واپس آ رہی تھی کہ اچانک ان کی کار تیز رفتاری کے باعث ہائی وے پر کھڑے کنٹینر سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں دونوں شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم گلوکارہ گیتا دوران علاج زخموں تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔

مزیدخبریں