حکومت کے خلاف مظاہروں کے دوران خاتون رپورٹر کا بوسہ لینے کی کوشش

09:18 AM, 16 Nov, 2019

 لبنان میں جاری احتجاج کی کوریج دینے کے دوران ایک نوجوان نے خاتون رپور ٹر کے گال پر بوسہ دے دیا۔


نوجوان کی اس حرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور دنیا بھر سے طرح طرح کے کمنٹس اور تبصرے سننے کو مل رہے ہیں۔لبنان میں احتجاج کے دوران خاتون رپورٹر کے ساتھ براہ راست نشریات میں ایک شخص کی جانب سے نامناسب حرکت کے بعد خواتین کو عوامی مقامات پر حراساں کیے جانے کی بحث زور پکڑ گئی ہے۔ 


مذکورہ لبنانی ٹی وی کی میزبان نیشن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں احتجاج میں شریک ایک شخص کو یکدم آگے بڑھ کر اسکائی نیوز کی رپورٹ درین الحیلوے کے گال پر بوسہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس ویڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد عوامی مقامات پر خواتین کو حراساں کیے جانے کی بحث ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر شروع ہو گئی ہے۔تاہم، جہاں اس واقعے کو بعض لوگوں نے ایک بے ضرر حرکت قرار دیا ہے، وہیں متعدد افراد کا خیال ہے کہ عوامی مقامات پر ایسی حرکات کو "بے ضرر" نہیں کہا جا سکتا۔

مزیدخبریں