گوگل کمپنی کے نئے اسمارٹ فون میں بڑا مسئلہ سامنے آگیا

11:10 PM, 16 Nov, 2018

واشنگٹن : گوگل کمپنی کے نئے اسمارٹ فونز پکسل 3 اور پکسل 3 ایکس ایل میں چارجنگ کے دوران اوور ہیٹنگ کا مسئلہ سامنے آیا ہے۔ چند صارفین کی جانب سے اس مسئلہ کی نشاندہی کی گئی ہے۔


صارفین کے مطابق فون اس وقت اوور ہیٹ ہو رہا ہے جب اسے چارجنگ کے دوران استعمال کیا جائے۔ وائیرلیس اسٹینڈ کے زریعے چارج کرتے ہوئے اگر ویڈیو کال کی جائے یا ویڈیو پلے کی جائے تو بھی فون زیادہ گرم ہو کر بند ہو رہا ہے۔ گوگل کی جانب سے اس مسئلہ کا فوری نوٹس لیا گیا ہے اور متاثرہ صارفین کو خراب یونٹس کی جگہ نئے اسمارٹ فونز دے دیے گئے ہیں۔

یہ مسئلہ چند اسمارٹ فونز تک محدود ہے یہی وجہ ہے کہ بڑی تعداد میں صارفین کی جانب سے ایسی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے گوگل پکسل 2 کو بھی بیٹری کے مسائل کا سامنا رہا تھا۔





مزیدخبریں