صوبے میں یونیورسٹیوں کی تعداد میں اضافہ خوش آئند ہے:وزیراعلیٰ بلوچستان

09:54 PM, 16 Nov, 2018

کوئٹۃ : وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ صوبے میں یونیورسٹیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ خوش آئند ہے ، میرٹ پر داخلوں کو یقینی بنائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال ان خیالات کا اظہار چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری سے ملاقات کے دوران کیا۔انھوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں طالبات کی تعداد میں اضافہ خوش آئند ہے ، میرٹ کے مطابق بھرتیوں کی پالیسی وضع کر لی ہے ، داخلوں میں میرٹ کو ترجیح دی جائے گی ۔

اس موقع پر چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر طارق بنوری نے کہا کہ یونیورسٹیوں کو ہر ممکن گرانٹ دی جائے گی اور مزید یونیورسٹیاں بنانے کے حوالے سے حکمت عملی وضع کی جائے گی ۔

مزیدخبریں