پشاور : عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ شہید ایس پی داوڑ کا اسلام آباد سے اغوا ہونا اور پھر افغانستان سے لاش برآمد ہونا وسوسوں کو جنم دے رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ شہید ایس پی داوڑ کا اسلام آباد سے اغوا ہونا اور پھر لاش افغانستان سے ملنا سوالات کو جنم دے رہی ہے ، انھوں نے کہا کہ حکومت ابھی تک اس معاملے پر واضح جواب نہیں دے سکی ہے ، آج سی ڈی اے کے دو افسر لاپتہ ہوئے ہیں ، اب دیکھیں ان کی لاشیں کہاں سے برآمد ہوں گی ؟
غلام احمد بلور نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں میرے بھتیجے ہارون بلور کو بھی قتل کر دیا گیا تھا ، اسلام آباد سے پولیس افسر کا اغوا ہونا اور پھر لاش افغانستان سے ملنا ناممکن نظر آ رہا ہے ۔
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ میرے بھتیجے ہاروں بلور کو بھی اسی طرح قتل کیا گیا تھا ، حکومت اس سلسلے میں واضح اقدامات کرے اور صورتحال سے آگاہ کرے۔