ورلڈ کپ:قومی ہاکی ٹیم کے کوچز کو تاحال ویزے جاری نہیں ہو سکے:زرائع پی ایچ ایف

06:07 PM, 16 Nov, 2018

لاہور : پاکستانی ہاکی ٹیم کے ورلڈ کپ کے لیے دورہ بھارت پر ابھی بھی سوالیہ نشانات ہیں ، ٹیم کے کوچز سمیت اہم کھلاڑی عرفان جونیئر کو ویزے جاری نہیں ہو سکے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ہاکی ٹیم کا ورلڈ کپ کے لیے دورہ بھارت ابھی بھی بے یقینی صورتحال سے دوچار ہے ، ٹیم کے کوچز سمیت اہم کھلاڑی عرفان جونیئر کو بھارت کی جانب سے ویزا جاری نہیں کیا گیا ہے۔

پی ایچ ایف ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کو ویزے آئندہ ہفتے تک جاری کر دیئے جائیں گے ، دستاویزات تاخیر سے جمع ہونے کی وجہ سے ورلڈ کپ کیلئے ویزے جاری نہیں ہو سکے ہیں  ، ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ توقیر ڈار اور دانش کلیم کو تاحال ویزوں کا اجرا نہیں ہو سکا ہے ۔

مزیدخبریں