معمر خاتون کی نواز شریف سے پارٹی ٹکٹ کیلئے لئے پیسے واپس کرنےکی درخوست

05:09 PM, 16 Nov, 2018

اسلام آباد:  معمر خاتون نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے پارٹی ٹکٹ کیلئے لئے پیسے واپس کی درخوست کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر معمر خاتون تحصیل ممبر راولپنڈی میونسپل کارپوریشن آپا زبیدہ نے سابق وزیر اعظم سے درخواست کی کہ ایم پی اے کی خصوصی نشست پرپارٹی ٹکٹ کیلئے انہوں نے اپنی تمام جمع پونجی کے علاوہ ادھارکی رقم سے 75 ہزار روپے پارٹی کو دیئے، اب مالی حالات سخت خراب ہیں، ٹکٹ فیس واپس کی جائے۔

جس پر سابق وزیر اعظم نے فیس واپسی کے لیے پرویزرشید کے ذریعے یقین دہانی کرا دی۔

مزیدخبریں