نجم سیٹھی نے لیگل نوٹس پرپی سی بی کے جواب کو مسترد کردیا

03:00 PM, 16 Nov, 2018

لاہور:سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے لیگل نوٹس پرپی سی بی کے جواب کو مسترد کردیا اورایک اور لیگل نوٹس بھیج دیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سابق چیئرمین کو لیگل نوٹس بھیجا گیا جس کا جواب دیتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ پی سی بی کی جانب سے شائع کیے گئے انکے اخراجات حقائق کے منافی ہیں ،پی ایس ایل الاؤنس پر رقم دینے کا دعویٰ غلط ہے ۔نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ صرف انکے اخراجات کوشائع کرنا کردار کشی ہے ۔

سابق چیئرمین پی سی بی نے نے احسان مانی کے اپارٹمنٹ پر بھی سوال اٹھا دئیے اور کہا کہ احسان مانی نے پہلے فرنشڈ اپارٹمنٹ لینے سے انکار کیا بعد میں رضا مندی ظاہر کردی جبکہ موجودہ چیئرمین پی سی بی کے خرچے پرفائیوسٹار ہوٹل میں رہائش پذیر ہیں ۔

مزیدخبریں