اسلام آباد سے سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر لاپتا: پولیس

12:49 PM, 16 Nov, 2018

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت سے کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کا افسر لاپتا ہو گیا۔ پولیس کے مطابق سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ایاز کل تھانہ آب پارہ کے علاقے سے لاپتا ہوئے۔  وہ کل دوپہر ڈھائی بجے دفتر سے نکلے اور اس کے بعد سے لاپتا ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر سی ڈی اے محمد ایاز کے پی اے نے پولیس کو واقعے سے آگاہ کیا۔ولیس کے مطابق لاپتا سرکاری افسر کی سی ڈی آر نکلوا رہے ہیں اور تمام سیکیورٹی اداروں کو واقعے سے آگاہ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ 26 اکتوبر کو پشاور پولیس کے ایس پی طاہر خان داوڑ کو اسلام آباد سے اغوا کیا گیا اور اس کے چند روز بعد ان کی لاش افغانستان سے ملی۔

مزیدخبریں