العزیزیہ ریفرنس، نواز شریف نے مزید 30 سوالات کے جواب جمع کرا دیئے

12:15 PM, 16 Nov, 2018

اسلام آباد: العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے 30 مزید سوالات کے جواب جمع کرا دیئے۔احتساب عدالت میں العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا میں نے قطری خط کبھی اپنے دفاع کے لیے پیش نہیں کیا۔ میں نے ذاتی طور پر کبھی قطری خطوط پر انحصار نہیں کیا اور حمد بن جاسم نے جے آئی ٹی کو سوالنامہ فراہم کرنے کا کہا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جے آئی ٹی نے بیان ریکارڈ کرنے کے لیے سخت شرائط رکھیں اور ایسا لگا جے آئی ٹی قطری کا بیان ریکارڈ کرنا ہی نہیں چاہتی تھی۔

نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا قطری نے لکھا کہ سپریم کورٹ کو بھیجے دونوں خطوط کی تصدیق کرتا ہوں۔ حمد بن جاسم نے کہا کہ جے آئی ٹی دوحہ آ کر خطوط کی تصدیق لے سکتی ہے۔ جے آئی ٹی کے پاس کوئی وجہ نہیں تھی کہ قطری خطوط کو افسانہ قرار دے۔

مزیدخبریں