ممبئی : اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بال کٹوا لئے۔
بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے امریکن ٹی وی سیریز” کوانٹیکو 3“ کے لئے اپنے لمبے بال کٹوائے ہیں۔ جس کی وہ ان دنوں امریکہ میں عکس بندی میں مصروف ہیں۔
انہوں نے انسٹاگرام پر فرش پر پڑے کٹے ہوئے بالوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بائے بائے لانگ ہیئر، ”کوانٹیکو 3“ میں ایلکس پاریش کو نئے حلئے میں جلد دیکھیں گے۔