جیکولین فرنینڈس نے سدھارتھ سے دوری اختیار کر لی

10:53 PM, 16 Nov, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی: اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے اداکار سدھارتھ ملہوترا سے  ”تعلق“  ختم  کرتے ہوئے ان سے منہ موڑنا شروع کر دیا ہے۔

فلم ”جنٹلمین“ کی تشہیری مہم کے دوران جیکولین اور سدھارتھ کے درمیان دوستانہ مراسم کی بے پناہ خبریں منظر عام پر آئی تھیں اور اس دوران دونوں اپنا زیادہ تر وقت بھی ایک ساتھ گزار رہے تھے۔ اب فلم کی نمائش کے بعد جیکولین نے سدھارتھ سے منہ موڑنا شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیکولین نے سدھارتھ سے بات تک کرنا بند کر دیا ہے۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ان کے درمیان اب پرابلم بھی شروع ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں