اینٹی نارکوٹکس فورس نے پاکستان کے مختلف حصوں سے 12 کروڑ کی منشیات برآمد کرلی

10:07 PM, 16 Nov, 2017


اسلام آباد:اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے ملک کے مختلف حصوں میں کی گئی20کاروائیوں کے دوران تقریباً12 کروڑ 3لاکھ روپے بین الاقوامی مالیت کی56 کلو گرام منشیات اور 190کلو گرام ایسی ٹوں برآمد کر لی، جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 2غیر ملکیوں سمیت 25 ملزمان کو گرفتار اور4گاڑیاں ضبط کر لیں۔


تفصیلات کے مطابق برآمد شدہ منشیات میں190کلوگرام ایسی ٹون، 57کلو گرام چرس،8.4کلو گرام ہیروئن ، 120گرام افیون ، 300 گرام ایمفیٹا مائن اور 500گرام میتھ ایمفیٹا مائن شامل ہیں۔ اے این ایف کوئٹہ نے خفیہ اطلاعات پر مبنی ایک کاروائی کے دوران پاک افغان گڈز ٹرانسپورٹ سریاب روڈ، کوئٹہ کے قریب ایک مقامی سمگلر ایوب خان کے قبضے سے 190کلو گرام ایسی ٹون قبضے میں لیکر ملزم کو گرفتار کر لیا۔


اے این ایف راولپنڈی نے گل زار قائد راولپنڈی کے قریب ایک کورئیر سروس کے آفس میں چھاپہ مار کر ایک پارسل قبضے میں لیکر اسمیں سے 430گرام ہیروئین برآمد کر لی۔ یہ پارسل UKبھیجنے کیلئے بک کروایا گیا تھا۔ دوسری کاروائی کے دوران اے این ایف راولپنڈی نے کھنہ پل اسلام آباد کے قریب ایک کاروائی کے دوران ایک کار کو روک کر جب اسکی تلاشی لی گئی تو اکے ڈسک بورڈ میں چھائی گئی 220گرام ہیروئین بر آمد کر کے کار پر سوارن دو ملزم عاصم حسین پاشا ضلع راوالپنڈی کا رہائشی اور ایک غیر ملکی ملزم جسکا تعلق نائجیریاء سے ہے دونوں کر گرفتار کر لیا گیا۔

مزیدخبریں