لاہور: مایہ ناز پاکستان اداکار فواد خان کا حالیہ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے جسے بھارت میں بھی پزیرائی حاصل ہو رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں فواد خان نے اپنی اہلیہ صدف خان کے فیشن ہاو¿س علائینا کا افتتاح کیا جس کی ایک کلیکشن کے لیے انہوں نے ماڈلنگ کی۔فواد خان کے شاندار روایتی لباس کرتے میں کروائے گئے فوٹو شوٹ نے مداحوں کو کافی متاثر کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فواد خان کے بھارتی مداحوں کا کہنا ہے کہ چاہے وہ بالی وڈ میں کام کریں یا نہ کریں، لیکن وہ ان کو ہمیشہ پسند کرتے رہیں گے۔
پورے بھارت میں فواد خان کی خوبصورتی کے چرچے
07:09 PM, 16 Nov, 2017