ترک فوجی ملکی و شخصی وقار،فرض شناسی اور عوامی خدمت کو ملحوظ خاطر رکھیں،صدر ایردوان

06:47 PM, 16 Nov, 2017

نیوویب ڈیسک

دوحہ:  ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترک فوجی ملکی و شخصی وقار،فرض شناسی ،عظمت اور عوامی خدمت کو ملحوظ خاطر رکھیں۔

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے قطر میں ترک فوجی اڈے کے دورے کے دوران فوجی افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قطری عوام ہمارے بھائی ہیں اوران کی مدد ہمارا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو آپ پر فخر ہے، آپ کا فرض ہے کہ جہاں بھی فرض نبھائیں تو اپنے ملکی و شخصی وقار، فرض شناسی،عظمت اور عوامی خدمت کو ملحوظ خاطر رکھیں اور یاد رکھیں ترک فوجی عظمت و شجاعت کی علامت ہیں۔

اپنے خطاب میں انہوں نے قطر حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسلم اقوام بھائی چارگی کو فروغ دیں اور باہمی اختلافات اور رنجشیں دور کریں۔

مزیدخبریں