قانون ناموس رسالت وختم نبوت میں تبدیلی ناقابل برداشت ہے : راغب نعیمی

قانون ناموس رسالت وختم نبوت میں تبدیلی ناقابل برداشت ہے : راغب نعیمی


لاہور:جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ قانون ناموس رسالت وختم نبوت میںتبدیلی قرآن وسنت اورآئین پاکستان کے منافی ہے۔ختم نبوت کے ترمیمی کے حوالے سے راجہ ظفرالحق کی تحقیقاتی رپورٹ کومنظرعام پرلایا جائے۔


ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک کے جائز مطالبات کوتسلیم کیاجائے۔فیض آباد میں ختم نبوت کے پروانوں سے جلد کامیاب مذاکرات کرکے عامۃ ا لناس کی تکلیف کوختم کیاجائے۔جامعہ نعیمیہ سمیت تما اہل سنت قانون ناموس رسالت میں تبدیلی کے امریکی مطالبے کو مسترد کرتے ہیں۔295سی ،بی میں تبدیلی کے لیے امریکہ اوریورپی یونین کادبائو کسی صورت قبول نہیں۔مذہبی آزادی کے نام پر دین حنیف کے خلاف ہونے والی عالمی سازشیوں کے ہرصورت ناکام بنادیں گے۔


انہوں نے کہا کہ مسئلہ ختم نبوت ختم اورقانون ناموس رسالت کے تحفظ کے لئے اہل سنت کی تمام مذہبی وسیاسی جماعتیں،دینی وتعلیمی ادارے اورخانقاہیں متحدوپرعزم ہیں۔اہل سنت کامطالبہ ہے کہ وفاقی وزیرقانون زاہدحامد کوفی الفوربرخاست کیاجائے ۔انتخابی بل 2017میںختم نبوت بارے ترمیم کے ذمہ داران کے بے نقاب کرکے عبرتناک سزاد ی جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی ناپاک جسارت نہ کرسکے۔نئے الیکشن ایکٹ میں پرانے ایکٹ کی قادیانیوں سے متعلق شق 7 بی اور 7 سی کا متن بھی بھی شامل کیاجائے۔