سنگاپور: سنگار پور نے شمالی کوریا کے ساتھ تجارتی روابط معطل کر دیئے۔
جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق سنگاپور نے یہ فیصلہ اقوام متحدہ کی طرف سے عائد کردہ تازہ پابندیوں کے تناظر میں کیا ہے۔چین کے بعد سنگاپور شمالی کوریا کا ایک اہم تجارتی شراکت دار ملک تصور کیا جاتا ہے۔
سنگاپور کے شمالی کوریا کے ساتھ تجارتی روابط معطل کرنے کو اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ اس طرح شمالی کوریا کی حکومت پر سفارتی دباؤ بڑھانے میں مدد ملے گی۔