معاشرے کی بہتری کیلئے رواداری کو پروان چڑھایا جائے : بلاول بھٹو

05:01 PM, 16 Nov, 2017


اسلام آباد:پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عدم برداشت سے معاشرے میں تشدد اور انتشار پھیل رہا ہے معاشرے کی بہتری کے لئے روا داری کو پروان چڑھایا جائے ۔


ان خیالات کا اظہار انہوں نے رواداری اور برداشت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا ۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہاکہ عدم برداشت سے معاشرے میں تشدد پھیل رہا ہے عدم برداشت سے ملک کے سیاستدان بھی دست و گریبان ہیں اور ایک دوسرے کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کر رہے ہیں۔


ان کا کہنا تھا کہ بہتر معاشرے کے لئے روا داری اور برداشت کو پروان چڑھایا جائے تاکہ ملک میں امن اور بھائی چارے کو فروغ ملے ۔

مزیدخبریں