تمام مشکلات کا مقابلہ جوانمردی سے کریں گے : رانا ثناء اللہ

04:28 PM, 16 Nov, 2017


فیصل آباد:صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنا ء اللہ خاں نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت میں ہمیشہ سے مسائل کا سامنا رہا ہے لیکن ہم ان تمام مشکلات کا مقابلہ جوانمردی سے کریں گے۔


ایک بیان میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ موجودہ حکومت اپنی مدت میں پاکستان کو ایشیاء کا ٹائیگر بنا کر دم لے گی۔روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں،سبزی و فروٹ منڈی کے تاجر ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ان کے مسائل کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے ۔


انہوں نے کہا کہ حکومت کی بہترین پالیسیوں کی بدولت سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع پیدا ہوئے۔حکومت تاجروں کو درپیش مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے۔

مزیدخبریں