شنگھائی: مشرقی صوبے انوہی میں ٹریفک حادثے کے دوران 18 افراد ہلاک جب کہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔حادثے میں 30 سے زائد گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا، 7 گاڑیاں مکمل طور پرتباہ ہو گئیں، حادثے کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔
جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے مشرقی صوبے انوہی کے شہر فویانگ میں ہائی وے پرسفر کے دوران فوگ کے باعث دو گاڑیوں میں تصادم ہوا۔
پیچھے سے آنے والی تیز رفتار گاڑیاں بھی ان سے ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک جب کہ 21 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔حادثے میں 30 سے زائد گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا، 7 گاڑیاں مکمل طور پرتباہ ہو گئیں، حادثے کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔