یورپ کے اہم ترین ملک میں سڑکوں پر جنگ شروع ہو گئی
برسلز کی سڑکیں پھر میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگیں ۔ اجازت لیے بغیر میوزک وڈیوکی ریکارڈنگ سے روکنے پر نوجوانوں نے ادھم مچادیا، گاڑیوں میں توڑ پھوڑکی اور میٹرو اسٹیشن بند کرادیا ۔چار دن کے دوران برسلز میں مشتعل ہجوم نےدوسری بار ہنگامہ آرائی کی ۔
سوشل میڈیا اسٹار ورگیس نے اپنے مداحوں کو اوپرہاؤس کے باہر اکٹھا کیا تھا۔ پولیس نے ورگیس کو ریکارڈنگ سے روکا تو نوجوان مشتعل ہوگئے ۔ہجوم نے پولیس پر چڑھائی کی، سڑک پر کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور میٹر و اسٹیشن بھی بند کرادیا۔پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنے والے کئی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا