ریاض:سعودی عرب کی حکومت نے ملک بھر میں یوگاکی اجازت دیدی جس پر بھارتی یوگا سٹارسوامی رام دیو نے اظہارمسرت کیا ہے ،میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے یوگا کو جسمانی ورزشوں میں شامل کرلیا اور یوگا سینٹر قائم کرنے کیلئے اجازت نامے جاری کرنا شروع کردیئے۔
ٹویٹر کے اکاﺅنٹ عرب یوگا فاﺅنڈیشن نے بھارت میں یوگا کی تربیت دینے والی مشہور ترین شخصیت سوامی رام دیو کے حوالے سے اطلاع دی کہ سعودی عرب میں یوگا کی اجازت تاریخی فیصلہ ہے۔
انہوںنے کہا کہ یوگا انتہائی صحت بخش ورزش ہے۔نوف مروعی پہلی سعودی خاتون ہیں جو مملکت میں یوگا کی تعلیم دینگی۔ وہ 2010ءکے دوران قائم ہونے والے یوگا ادارے کی چیئرپرسن ہیں۔