سعودی عرب میں غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف آپریشن،120افرادگرفتار

12:58 PM, 16 Nov, 2017

ریاض :اقامہ و محنت قوانین اور سرحدی سلامتی کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے تارکین کی پکڑ دھکڑ شروع کردی گئی۔ مملکت بھر میں چھاپے مارکر120سے زائد افرادکو دھر لیاگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق تربہ کمشنری میں پولیس سمیت متعدد اداروں کے نمائندوں نے غیر قانونی تارکین سے وطن عزیزسعودی عرب کو پاک کرنے کی مہم کے تحت جگہ جگہ چھاپے مارے۔ مختلف ممالک کے 95غیر قانونی تارکین کو گرفتار کرکے پولیس کی گاڑیوں سے انہیں متعلقہ ادارے پہنچا دیا گیا۔

رنیہ کمشنری میں بھی چھاپے مارے گئے۔ مہم میں سیکیورٹی گشتی دستے ، شہری دفاع، انسداد منشیات اور مکتب العمل کے اہلکار شامل ہوئے۔ مہم 3ماہ تک جاری رہیگی۔ شمالی حدود ریجن پولیس کے ترجمان کرنل ڈاکٹر عوید مہدی نے بتایا کہ غیرقانونی تارکین کے خلاف وسیع البنیاد مہم شروع کردی گئی۔ عرعر شہر ، تبوک کی تمام کمشنریوں اور تحصیلوں میں جگہ جگہ چھاپے مارے گئے۔


 

اس موقع پر سرکاری و نجی اداروں کے افسران و اہلکاروں کو مہم کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی۔ مدینہ منورہ میں مکتب العمل کے انسپکٹرز نے 3مختلف اوقات میں تجارتی مراکز اورمالزمیں 134چھاپے مارے۔


 

19غیر قانونی تارکین گرفتار کرلئے گئے۔ ریاض کی ا یک مارکیٹ میں وزرات تجارت و سرمایہ کاری کے افسران نے چھاپہ مارکر سعودیوں کے نام سے کاروبار کرنے والے غیر ملکیوں کی دکانوں کیخلاف کارروائی کی۔ خوشبویات اور تزئین و آرائش کی دو دکانیں بند کردی گئیں۔ ایک ایسی دکان سربمہر کردی گئی جہاں غیر ملکی کارکن بغیر شناختی دستاویز اجازت نامے اور سجل تجاری کے کام کررہا تھا۔

مزیدخبریں