ممبئی: بگ باس ایسا شو ہے جو یا تو شہرت کا باعث بنتا ہے یا پھر آسمان سے اتار کر زمین پر گرا دیتا ہے ہر سال کی طرح اس سال بھی "بگ باس11 " میں کچھ کنٹسٹنٹ ایسے ہیں جو اپنی نازیبا حرکات کے باعث شدید تنقید کا نشانہ بنائے جا رہے ہیں ان میں سے ایک بندگی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بندگی اور پونیش کی کھلے عام محبت کے باعث ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ بندگی کو نہ صرف ان کے گھر سے نکال دیا گیا ہے بلکہ ان کی ان نازیبا حرکات کے باعث ان کے والد طبعیت میں ناسازی کے باعث ہسپتال منتقل ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق بندگی کے مالک مکان نے کہا ہے کہ ان کو بندگی اور پونیش کے رشتے سے کوئی مسئلہ نہیں لیکن کھلے عام نازیبا حرکات کرنا معاشرے میں معیوب سمجھا جاتا ہےاس لیے اب وہ بندگی کو اپنے گھر میں نہیں رکھ سکتے جبکہ دوسری طرف بندگی کی حرکات کے باعث ان کے والد کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس وجہ ان کی طبعیت خراب ہو گئی ہے اور ان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔