کراچی: سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی .ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظور کر لی ہے۔
اس موقع پر پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ نواز شریف خود ججز کو پیغام دے رہے ہیں وہ غلط ہیں۔
جسٹس قاضی فائزعیسی کہتےہیں کہ قانون کا معیار سب کیلئے یکساں کیوں نہیں ہے۔سنگین غداری سمیت کئی مقدمات کے ملزم باہر بیٹھے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ باہر بیٹھ کر بہت بڑے بڑے کام ہو رہے ہیں۔وفاق تمام ملزمان کے ساتھ یکساں سلوک کیوں نہیں کرتا۔کیا بیرون ملک سے ملزمان کی واپسی کیلئے اقدامات کیے گئے۔