اب تک کی بڑی خبر:- سعودی عرب میں اقامے کی شرط ختم پاکستانی خوشی سے نہال
ریاض : انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن بورڈ نے کالنگ کارڈ ریچارج کرانے کیلئے اقامے کی شرط پر26صفر 1439ھ مطابق بدھ 15نومبر 2017ءسے عمل درآمد ختم کردیا۔اب پاکستانیوں سمیت لاکھوں غیر ملکی شہریوں کو کارڈ ریچارج کرنے کے لیے اقامے کا نمبر درج کرنے کی ضرور ت نہیں ہو گی ۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ اس فیصلے کی بدولت پری پیڈسم استعمال کرنے والے کسی بھی سعودی شہری یا مقیم غیر ملکی کوکارڈ ریچارج کرتے وقت قومی شناختی کارڈ یا اقامہ نمبر درج کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ بورڈ نے توجہ دلائی کہ نامعلوم ذرائع سے حاصل کئے جانے والی رابطہ سم کے رواج کو قابو کرنے کیلئے جو اقدامات کئے گئے ہیں وہ کافی ثابت ہورہے ہیں۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے 12رمضان 1433ھ مطابق 31جولائی 2012ءکو موبائل استعمال کرنے والے تمام صارفین پر یہ پابندی عائد کی تھی کہ پری پیڈ کارڈ یا ریچارج کرائے جانے والے کارڈ اقامے اورقومی شناختی کارڈ سے مشروط ہونگے۔ بیلنس ٹرانسفر کرنے کیلئے بھی قومی شناختی کارڈ اور اقامے کی شرط رکھی گئی تھی۔