ٹینس اسٹار سرینا ولیمز آج دوسری شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی

09:52 AM, 16 Nov, 2017

ٹینس سپر اسٹار سرینا ولیمز اپنے منگیتر الیکس اوہانیان کے ساتھ آج رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی۔امریکی شہر نیو اورلینز آرٹس کمپلیکس میں سرینا اور الیکس اوہانیان کی شادی کی تیاریاں جاری ہیں۔شادی کو  شاندار بنانے کے لیے 10 کروڑ روپے سے زائد خرچ کیے جائیں گے۔

ٹینس اسٹار کی شادی میں بلوائے گئے 250 مہمانوں میں گلوکارہ بیونسے، جے زی اور دیگر اہم شخصیات شامل ہیں۔دوسری جانب شادی کی تیاریاں بڑی رازداری کے ساتھ کی جا رہی ہیں.7مرتبہ ومبلڈن سنگل ٹائٹلز جیتنے والی سرینا ولیمز اور الیکس اوہانیان کی پہلی ملاقات 2015 کے آخر میں روم میں ہوئی تھی، جس کے بعد دونوں نے دوستی کو رشتے میں بدلنے کا فیصلہ کیا۔الیکس اوہانیان 'ریڈٹ' نامی ایک ویب سائٹ کے چیف ایگزیکٹیو کے طور پر ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔

مزیدخبریں