ماسکو: دسمبر ابھی آیا نہیں مگر کئی ممالک میں برف باری شروع ہوچکی ہے.چین,روس ، سویڈن اور کیلیفورنیا کو برف باری نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
شمال مغربی چین نے برف کی چادر اوڑھ لی اور شدید برف باری کی وجہ سے ائیر پورٹس بند کر دیئے گئے۔
روس کے سب سے بڑے شہر' سینٹ پیٹرز برگ ' کو بھی برفباری نے اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی وجہ سے شہر میں درجہ حرارت 14- ڈگری تک جا پہنچا۔
سویڈن کے دارلحکومت میں برف باری کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اس کے ساتھ ساتھ سکولز بند اورائیر پورٹس پر فلائٹس کا شیڈول متا ثر ہوا۔
کیلی فورنیا اور نیواڈا کے درمیان موجود پہاڑی سلسلے پر اس سال وقت سے پہلے ہونے والی برف باری نے مقامی افراد کو خوشگوار حیرت میں مبتلاکر دیا۔
شدید برف باری ،متعدد ممالک نے سفید چادر اوڑھ لی
11:41 PM, 16 Nov, 2016