نیو یارک: امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار کی منتقلی کے معاملے پر تنقید کے بعد اپنے اقدامات کا دفاع کیا ہے۔
میڈیا میں یہ خبریں گرم تھیں کہ ٹرمپ کی اپنی ٹیم اختلافات کا شکار ہو گئی ہے اورمنتقلی کے عمل کے ذمہ دار دو سینیئر ارکان کو قومی سکیورٹی کے معاملے پر اختلافات کے بعد الگ کر دیا گیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ 'نئی کابینہ اور دوسرے عہدوں کا انتخاب بے حد منظم' طریقے سے کیا جا رہا ہے۔ٹرمپ نے ٹویٹ میں کہا کہ 'صرف وہ ہی جانتا ہیں کہ حتمی (عہدیدار) کون ہوں گے۔'ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری 2017 کو بطور صدر حلف اٹھائیں گے۔