جکارتہ کے مسیحی گورنر کے خلاف توہین مذہب کے الزام میں تحقیقات شروع

08:37 PM, 16 Nov, 2016

نیوویب ڈیسک

جکارتہ: انڈونیشی دارالحکومت جکارتہ کے گورنر کے خلاف توہین مذہب کے الزام میں باقاعدہ تحقیقات بدھ کے دن شروع کر دی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق گورنر باسوکی پُرنما کو ملک نہ چھوڑنے کی ہدایات کر دی گئی ہیں۔ پُرنما پر الزام ہے کہ انہوں نے آئندہ برس ہونے والے الیکشن کی مہم کے دوران ایک قرآنی سورت کی ایک آیت کا غلط استعمال کیا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ پُرنما ایک مضبوط انتخابی امیدوار ہیں۔ اس چینی نژاد گورنر کا تعلق مسیحی عقیدے سے ہے۔

مزیدخبریں