آسڑیلیا نے اپنا پہلا آبدوزشکن ”پی8 اے سر ویلنس“ طیارہ حاصل کر لیا

08:31 PM, 16 Nov, 2016

کینبرا : آسڑیلیا نے پی3 اورین طیاروں کے متبادل اپنا پہلا آبدوزشکن پی8 اے سر ویلنس طیارہ حاصل کر لیا، مذکورہ طیارہ جو کہ بوئنگ 737 طیارے کو تبدیل کر کے تشکیل دیا گیا ہے کو بدھ کو کینبرا ایئر فورس بیس پر منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں آسٹریلوی فضائیہ کے حوالے کیا گیا۔
مقامی سرکاری ذرائع کے مطابق ”پی ایٹ اے“ طیارہ مستقبل میں غیر قانونی تارکین وطن کی کشتیوں کوآسڑیلیا کے ساحلوں تک آنے سے روکنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ آسٹریلیا نے 2020ءتک اس طرح کے 12 طیاروں کی خریداری کے لئے 3.8 ارب ڈالر کا سودا کیا ہے جن میں سے بدھ کو ملنے والا یہ پہلا طیارہ ہے۔
آسٹریلوی فضائیہ کے مطابق مذکورہ طیارہ پی تھری اورین کی جگہ لیں گے جو 1968ءسے رائل آسٹریلین ایئر فورس کے زیر استعمال ہیں.

مزیدخبریں