آئی فون 7کی وجہ سے حاملہ خاتون جھلس گئی

ایپل کے آئی فون 7 پھٹنے کے واقعات بھی منظرعام پر آ رہے ہیں

06:29 PM, 16 Nov, 2016

لاہور :  سام سنگ کے گلیکسی نوٹ 7 کے پھٹنے کے بعد ایپل کے آئی فون 7 پھٹنے کے واقعات بھی منظرعام پر آ رہے ہیں جس کے باعث صارفین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے تاہم اب ایک اور ایسا واقعہ پیش آ گیا ہے جس کے بارے میں جان کر آئی فون 7 استعمال کرنے والوں کے چھکے ہی چھوٹ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایک آسٹریلوی حاملہ خاتون آئی فون 7 کے اوپر سو گئی جس کے باعث اس کا بازو بری طرح جل گیا اور اب اسے سرجری کی ضرورت ہے۔ ایپل نے واقعے کی اطلاعات ملنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ میلانی ٹین پیلائز نے اپنے آئی فون 7 کو چارجنگ پر لگایا اور اس پر فلم دیکھنا شروع کر دی اور اسی دوران اسے نیند نے آن دبوچا اور وہ خواب خرگوش کے مزے لوٹنے لگی۔

صبح کے وقت بازو میں شدید جلن کے باعث اس کی آنکھ کھلی تو اس کا بازو جل چکا تھا جس میں سوئیاں چبھتی محسوس ہو رہی تھیں۔ ڈاکٹروں نے اسے بتایا کہ اس کا بازو کسی ”چیز“ کے باعث جلا ہے، جاﺅ اور اسے تلاش کرو۔ میلانی گھر آئی تو انکشاف ہوا کہ اس کا آئی فون ہی اسے زخمی کرنے کا باعث بنا ہے

مزیدخبریں