کوچی : بھارتی شہر کوچی میں کسان ایسوسی ایشن اور سینکڑوں طالبعلموں نے 7 ہزار انڈوں اور مختلف اقسام کی 197 کلو سبزیوں کی مدد سے دنیا کی سب سے لمبی سلاد بنا ڈالی ۔ انہوں نے شملہ مرچ ، پیاز ، گاجر ، ٹماٹر ، بند گوبھی ، چقندر ، کھیرے سے 85 .814 فٹ لمبی سلاد تیار کر کے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ۔ واضح رہے اس سے قبل یہ ریکارڈ 625 فٹ کا تھا ۔ سلاد کی تیاری میں تمام کارکن کئی روز تک مصروف رہے اور ان کی دن رات کی محنت کے بعد بالآخر سلاد کا نیا ریکارڈ قائم کیا جاسکا ۔
7 ہزار انڈوں اور 197 کلو سبزی سے سلاد تیار
بھارتی شہر کوچی میں کسان ایسوسی ایشن اور سینکڑوں طالبعلموں نے 7 ہزار انڈوں اور مختلف اقسام کی 197 کلو سبزیوں کی مدد سے دنیا کی سب سے لمبی سلاد بنا ڈالی
05:29 PM, 16 Nov, 2016