ترک صدررجب طیب اردوان اسلام آباد پہنچ گئے

ترک صدررجب طیب اردوان اسلام آباد پہنچ گئے ۔وزیراعظم نوازشریف نےترک صدرکا استقبال کیا۔وزراء اورسرمایہ کاروں کاوفدبھی ترک صدر کے ہمراہ ہے۔ترک صدر طیب اردوان خصوصی طیارے سے پاکستان پہنچے

05:21 PM, 16 Nov, 2016

اسلام آباد: ترک صدررجب طیب اردوان اسلام آباد پہنچ گئے ۔وزیراعظم نوازشریف نےترک صدرکا استقبال کیا۔وزراء اورسرمایہ کاروں کاوفدبھی ترک صدر کے ہمراہ ہے۔ترک صدر طیب اردوان خصوصی طیارے سے پاکستان پہنچے۔ترک صدر اردوان پاکستان میں 2روز قیام کریں گے۔ترک صدرطیب اردوان کے ساتھ ان کی اہلیہ بھی اسلام آباد پہنچی ہیں ۔ترک صدر اردوان ہم منصب اور وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقاتیں کرینگے۔اہم علاقائی ، عالمی اور تجارتی امور پر بات کی جائے گی۔ترک صدر کا وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے استقبال کیا۔خاتونِ اور بیگم کلثوم نواز اور مریم نواز شریف بھی استقبال کرنے والوں میں شامل ہیں۔ترک صدر اور اہلیہ کو گلدستہ پیش کیا گیا۔

نیوویب ڈیسک

مزیدخبریں