بالی ووڈ خانزمیں سے وہ ہی کامیاب ہو گا جو تمباکونوشی چھوڑے گا،اکشے کمار

بالی ووڈ کے تینوں خانز میں سے زیادہ طویل اسٹارڈم کس کا رہے گا؟

05:21 PM, 16 Nov, 2016

نیوویب ڈیسک

ممبئی: بالی ووڈ  کے تین خانز عامر، شاہ رخ اور سلمان خان میں طویل عرصے سے نمبر ون کی دوڑ جاری ہے تاہم اکشے واحد اداکار ہیں جو ان کے سامنے کھڑے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار نے اپنی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کے ہمراہ کافی ود کرن شو میں شرکت کی اس موقع پر ان سے سوال کیا گیا کہ بالی ووڈ کے تینوں خانز  میں سے زیادہ طویل اسٹارڈم کس کا رہے گا؟ جس پر اکشے کمار نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اگر ان تینوں نے تمباکو نوشی چھوڑ دی تو ان کا اسٹارڈم بھی ہمیشہ قائم رہے گا، اور اگر نہ چھوڑی تو میں سب سے آگے رہوں گا۔

مزیدخبریں