اسکارف سے خود کو پھانسی لگا لو کیونکہ ٹرمپ کے امریکہ میں اس کی اجازت نہیں

امریکہ میں مسلم اسکول ٹیچر کو نامعلوم شخص کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حجاب سے خود کو پھانسی لگا لو کیونکہ ٹرمپ کے امریکہ میں اس کی اجازت نہیں ۔

04:53 PM, 16 Nov, 2016

جارجیا : امریکہ میں مسلم اسکول ٹیچر کو نامعلوم شخص کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حجاب سے خود کو پھانسی لگا لو کیونکہ ٹرمپ کے امریکہ میں اس کی اجازت نہیں ۔

امریکہ میں مسلم اسکول ٹیچر مائیرا ٹیلی جو ڈاؤکلا ہائی اسکول گوئنٹ کاؤنٹی کی ٹیچر ہے، انھیں کلاس روم میں گمنام دھمکی آمیز نوٹ موصول ہوا، جس میں لکھا ہے کہ “مس ٹیلی آپ کا حجاب ممنوع قرار دیئے جانا والا ہے، اس لئے آپ اسے گلے میں باندھ کر پھانسی پر کیوں نہیں لٹک جاتی”۔

ٹیلی کا کہنا تھا کہ یہ تحریر ٹرمپ کی کامیابی کا نتیجے ہے اور بڑھتی ہوئی نسلی امتیاز کی جانب ایک اشارے ہیں، میں نے ایک ہائی اسکول ٹیچر ہوں اور افسوس کی بات ہے کہ کوئی گمنام نوٹ میری کلاس روم میں ڈال گیا۔

ٹیلی نے فیس بک پیچ پر اس تحریر کی تصویر پوسٹ کی اور کہا کہ بحیثیت مسلمان میں حجاب پہنتی ہوں کیوں کہ یہ میرے عقیدہ کی ہدایت ہے، میں اس کی حقیقت کے بارے میں ہماری برداری کا شعور بیدار کرنا اور سازگار ماحول پیدا کرنا چاہتی ہوں۔اس واقعے کے بارے میں فیس بک پر پوسٹ میں ٹیلی کا کہنا تھا کہ نفرت پھیلانے سے امریکہ دوبارہ عظیم نہیں بن جائے گا۔

 

 

مزیدخبریں