امریکہ کے 2035میں ٹکڑے ہوجائیں گے: ایرانی باسیج کمانڈر

04:37 PM, 16 Nov, 2016

نیوویب ڈیسک

تہران: ایرانی پاسداران انقلاب کے زیر انتظام باسیج فورس کے کمانڈر محمد رضا نقدی نے کہا ہے کہ 2035  میں امریکا کا سقوط ہو جائے گا۔ ایرانی مرشد اعلی علی خامنہ ای کے نزدیک سمجھی جانے والی یہ سخت گیر شخصیت اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے معروف ہے۔

نقدی کے مطابق اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا میں شہریوں کی زندگی اور سکیورٹی کی صورت حال انتہائی خراب ہے۔ باسیج کے کمانڈر نے کہا کہ پانچ کروڑ امریکی شہری حکومتی امداد پر زندگی نہیں گزار رہے اور 70 لاکھ شہری ٹھکانے کے بغیر زندگی گزار رہے ہیں جب کہ امن و امان کے عدم وجود کی سطح بھی بلند ہے۔

نقدی نے کہا کہ پسِ پردہ رہ کر امریکا کو چلانے والے نظام اور طاقت کے نزدیک امریکا کا 2035 میں سقوط ہوجائے گا۔ میری رائے میں یہ تجزیہ رجائیت پر مبنی ہے کیوں کہ میرے نزدیک یہ واقعہ مذکورہ سال سے پہلے ہی واقع ہو جائے گا۔

باسیج فورس کے خیال میں امریکا میں صورت حال سنگین نوعیت اختیار کر چکی ہے۔ وسیع سماجی خلیج نظر آ رہی ہے اور بعض علاقوں میں تو لوگ انگریزی میں بات بھی نہیں کرنا چاہتے۔ ایسی ریاستیں بھی ہیں جو علاحدگی کے لیے پر تول رہی ہیں۔ یہ تمام امور امریکا کے ٹکڑے کر دیں گے۔

مزیدخبریں