کریمیا پر قبضہ, اقوام متحدہ میں روس کے خلاف قرار داد منظور

04:33 PM, 16 Nov, 2016

نیوویب ڈیسک

نیو یارک: اقوام متحدہ کے رکن ممالک نے کریمیا پر روسی قبضے کے خلاف ایک مذمتی قرارداد منظور کر لی ہے۔

اس عالمی ادارے کی انسانی حقوق کی کمیٹی کے مطابق اقوام متحدہ نے اس تناظر میں یوکرائن کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کو چھبیس کے مقابلے میں تہتر ووٹوں کی اکثریت سے منظور کر لیا جبکہ رائے دہی میں 76 ممالک نے حصہ نہیں لیا۔

اس قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ انسانی حقوق کے مبصرین کو جزیرہ نما کریمیا میں داخلے کی اجازت دی جائے۔ 2014میں ایک متنازعہ ریفرنڈم کے بعد روس نے کریمیا کو ضم کرتے ہوئے اپنا علاقہ قرار دے دیا تھا۔

مزیدخبریں