امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ

03:47 PM, 16 Nov, 2016

کراچی : اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں روپے کے مقابلے میں 25 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 106 روپے 70پیسے ہو گئی ہے ۔

بدھ کے روز اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 25پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قیمت خرید 106روپے 15پیسے ہو گئی جبکہ قیمت فروخت 106روپے 70پیسے ہو گئی ہے۔

ادھر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں10پیسے کی کمی آئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت خرید 104روپے 50پیسے ہو گئی جبکہ قیمت فروخت 104روپے 70پیسے ہو گئی ہے ۔

مزیدخبریں