پرویز مشرف اور عشرت العباد کے لیے ایم کیو ایم کے دروازے کھلے ہیں: خواجہ اظہار

03:22 PM, 16 Nov, 2016

کراچی: سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف اور سابق گورنر عشرت العباد کے لیے ایم کیوایم پاکستان کے دروازے کھلے ہیں۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں وسیم اختر کی ضمانت پر رہائی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ  کراچی کی قدآورشخصیات ایم کیوایم میں شامل ہونے والی ہیں۔ایم کیو ایم کی قیادت میں تبدیلی کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں  انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ حکومت میں اسی وقت شامل ہوں گے جب وزارت اعلیٰ ملے گی۔ خواجہ اظہار الحسن نے مزید کہا کہ  ایم کیو ایم میں قیادت کی تبدیلی کا کوئی میکنزم نہیں اگر قیادت کی جگہ خالی ہوئی تو ایم کیو ایم کے اندر سے ہی ہوگی۔

اس موقع پر خواجہ اظہار الحسن اور پی پی رہنما قادر پٹیل کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا۔ قادر پٹیل نے کہا کہ اب وہ دن گئےجب ہم مل نہیں سکتےتھے،جلد مشترکہ دعوت رکھیں گے۔ خواجہ اظہار نے کہا کہ آج قادر پٹیل کی ضمانت پر دل سے خوشی ہوئی۔

مزیدخبریں