پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے,جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا: وزیر اعظم

02:28 PM, 16 Nov, 2016

خیر پور ٹامیوالی: وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلح افواج کسی اندرونی اور بیرونی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ فوجی مشقیں رعدالبرق کے موقع پر خطاب کرتے وزیر اعظم نے کہا کہ مسلح افواج کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ افواج اور دیگر ادارے دفاع میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ہمارے اسٹریٹجک ویژن کے لیے معاشی استحکام ضروری ہے۔

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائی میں پہلے سے زیادہ پرعزم ہیں۔ سی پیک منصوبہ مکمل طور پر فعال ہونے جا رہا ہے۔ اس منصوبے سے تمام صوبوں کو فائدہ ہوگا۔

مزیدخبریں