منفی سیاست کرنے والے مخصوص نشستوں پر شکست سے سبق حاصل کریں: وزیر اعلیٰ

02:11 PM, 16 Nov, 2016

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ منفی سیاست کرنے والوں کوبلدیاتی اداروں کی مخصوص نشستوں کے انتخاب میں شکست سے سبق حاصل کرنا چاہیے ۔ وزیر اعلٰی نے ایک  بیان میں بلدیاتی اداروں کی مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے انتخابات میں بھی خدمت محنت اورشفاف سیاست کی جیت ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الزام تراشی کی سیاست ناکام ہو گئی، خدمت کی سیاست کے سامنے کسی کی کوئی حیثیت نہیں۔

مزیدخبریں