پشاور:مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام بھارتی جارحیت کے خلاف اورپاک فوج کے حق میں ریلی

01:53 PM, 16 Nov, 2016

پشاور:مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام بھارتی جارحیت کے خلاف اورپاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی، ریلی شرکاءنے خبردار کیا کہ اگربھارت کنٹرول لائن پر جارحیت سے باز نہ آیا تو وہ ہندوستان میں گھس کر بدلا لینگے۔لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کےخلاف مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن نے پشاور میں ریلی نکالی، ریلی خیبر پختونخوا اسمبلی سے شروع ہوئی اور پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی شرکاءکا کہناتھاکہ اگر حکومت اجازت دے تووہ بھارت کو سبق سکھادئینگے۔ ریلی شرکاءنے مودی حکومت کےخلاف شدید نعرے بازی کی اور پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کاعزم کیا۔ شرکاءنے مطالبہ کیا کہ پاک فوج انڈین جارحیت کا منہ توڑ جواب دے۔

ریلی میں اتوار کی شب بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیااوراعلان کہ وہ وطن کے دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔

معین علی کے ساتھ شاہد خان نیو نیوز پشاور

مزیدخبریں